16 جنوری ، 2024
پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے مداح لڑکی نے شو کے دوران وہاج علی کا نمبر مانگ لیا۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران مداح لڑکی نے یمنیٰ زیدی سے سوال کیا کہ کیا آپ سے وہاج علی کا نمبر مل سکتا ہے جس پر پہلے تو یمنیٰ کھل کے مسکرادیں۔
بعد ازاں ہنستے ہوئے جواب دیا کہ صائمہ ! اگر میں نے آپ کو ایسے شو میں بیٹھ کر وہاج کا نمبر دے دیا تیرے بن کا سیزن 2 نہیں ہوسکے گا۔
مداح لڑکی کی خواہش پر میزبان نے یمنیٰ زیدی سے سوال کیاکہ ایسی کوئی درخواست آپ کو آتی ہے؟
اس پر یمنیٰ نے بتایا کہ وہاج کا ڈرامہ سیریل تیرے بن اور اس سے قبل بننے والے ڈراموں کے باعث اچھا خاصا کریز پایا جاتا ہے، وہاج علی خواتین میں خاصے مقبول ہیں۔