انتخابی نشان سے محروم پی ٹی آئی اب بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں موجود

آئین اس متعلق خاموش ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے ایسی سیاسی جماعت میں شامل ہو بھی سکیں گے یا نہیں جس سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہو/ فائل فوٹو
 آئین اس متعلق خاموش ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے ایسی سیاسی جماعت میں شامل ہو بھی سکیں گے یا نہیں جس سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی اب بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں موجود ہے۔

بلے کا نشان تو گیا، کیا پی ٹی آئی کی پارلیمانی قوت برقرار رہ سکے گی؟ دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق آئین اس متعلق خاموش ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے ایسی سیاسی جماعت میں شامل ہو بھی سکیں گے یا نہیں جس سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئین آزاد حیثیت میں کامیاب امیدواروں کو سرکاری گزٹ میں نام شائع ہونے کے تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی اجازت دیتا ہے۔

سینئر قانون دان انور منصور کے مطابق الیکشن کے بعد آزاد حیثیت سے جیتنے والے امیدواروں کے پاس پی ٹی آئی میں شمولیت کا آپشن موجود ہے۔

تاہم سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں موجودگی پرحیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نشان سے محروم سیاسی جماعت کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہو جاتی ہے اور آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :