کھیل
Time 16 جنوری ، 2024

عثمان خواجہ نے اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے بچوں کی مدد کا نیا طریقہ اپنا لیا

فوٹو: عثمان خواجہ سوشل میڈیا
فوٹو: عثمان خواجہ سوشل میڈیا

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے  اسرائیلی حملوں کے  شکار غزہ کے بچوں کی مدد کرنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا۔

اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کرنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

 عثمان نے (اُوزی آل لائیو آر ایکول ٹی ) کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے، جس کی ٹی شرٹس پر جوتوں کے پرنٹ پر فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ’ آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’ تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبزول کرائی ہے۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اس بات اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹ خریدیں، اس آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم’ یونیسیف چلڈرن آف غزہ ‘ کے فنڈ میں دی جائے گی۔ 

اس سے قبل عثمان خواجہ نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے دوران اپنےجوتوں پرنعرے لکھ کرپریکٹس کی تھی جسے آئی سی سی نے منع کردیا تھا۔ جس کے بعد وہ پہلے میچ میں بازوں پر سیاہ پتی باندھ بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

علاوہ ازیں عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔


مزید خبریں :