پاکستان
21 جنوری ، 2013

وزیراعظم نے رینٹل پاور کیس میں نظرثانی درخواست واپس لے لی

وزیراعظم نے رینٹل پاور کیس میں نظرثانی درخواست واپس لے لی

رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نے نظرثانی کی درخواست واپس لے لی
اسلام آباد…راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس میں نظرثانی کی درخواست واپس لے لی۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اُن کے وکیل وسیم سجاد نے رینٹل پاور کیس میں نظرثانی کی درخواست واپس لی۔وسیم سجاد کا موقف ہے کہ نظرثانی کی درخواست راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر واپس لے رہا ہوں۔سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران حکم دیا تھا کہ سابق وزیر پانی و بجلی اور موجود وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان پیش کریں۔عدالت کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اِن ملزمان میں کوئی ایک بھی بیرون ملک فرار ہوا تو چیئرمین نیب ذمہ دار ہوں گے۔

مزید خبریں :