خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز عزت میں پنہاں ہے: بلال قریشی

عزت محبت پیار یہ سب چیزیں شادی شدہ زندگی کے بنیادی جز ہیں، اگر کسی بھی رشتے سے عزت نکال دی جائے تو یہ رشتہ بہت ہلکا ہوجاتا ہے: اداکار/ فائل فوٹو
عزت محبت پیار یہ سب چیزیں شادی شدہ زندگی کے بنیادی جز ہیں، اگر کسی بھی رشتے سے عزت نکال دی جائے تو یہ رشتہ بہت ہلکا ہوجاتا ہے: اداکار/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے شادی کیلئے عزت ، محبت اور سچائی کو بنیادی جز قرار دے دیا۔

اداکار حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے تھے جس دوران میزبان نے ان سے شادی کیلئے اہم بنیادی نکات کا سوال کیا۔

 سوال کے جواب میں بلال قریشی نے کہا کہ شادی ایک فٹبال میچ کی طرح ہے ، فٹبال کے میچ میں جس طرح ٹیم   آدھے وقت میں ایک طرف  اور آدھے وقت  میں دوسری طرف  ہوتی ہیں بالکل اسی طرح بیچلر لائف بھی  آپ کے ہاف ٹائم کی طرح ہے جس کے بعد آپ کی شادی  شدہ زندگی دوسرے حصے کے طور پر شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشگوار  شادی شدہ زندگی کا راز  عزت میں پنہاں ہے، عزت محبت پیار یہ سب چیزیں شادی شدہ زندگی کے بنیادی جز ہیں، اگر کسی بھی رشتے سے عزت نکال دی جائے تو یہ رشتہ بہت ہلکا ہوجاتا ہے اور ایک ایسا رشتہ بن جاتا ہے جو کبھی بھی کہیں بھی برباد ہوسکتا ہے، یوں سمجھ لیں کہ عزت کسی بھی رشتے کو محفوظ رکھتا ہے ۔

ایک سے زائد شادیوں کے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ شادی ایک سے ہونی چاہیے لیکن نیک سے ہونی چاہیے۔

 اداکار نے مزید کہا کہ شادی سے پہلے کی زندگی میں ہمیں رشتے اور سہولیات دی جاتی ہیں لیکن شادی کے بعد آپ دینا شروع کرتے ہیں، اگر  کوئی شخص چاہتا ہے اسے صرف ہر رشتے میں دیا ہی دیا جائے  تو اسے چاہیے کہ وہ شادی نہ کرے کیوں کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ شادی کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں، کائنات کا سب سے خوبصورت ، مکمل رشتہ شادی ہے اگر آپ اس رشتے کو خوبصورتی سے مکمل کریں تو اس رشتے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

بلال قریشی نے شادی کیلئے پیسہ کتنا ضروری ہے کے سوال پر بتایا کہ  شادی کے وقت میرے پاس صرف 8 لاکھ اور سیکنڈ ہینڈ گاڑی تھی، اگر چہ میں آج بھی ایک بہت بڑا میگا اسٹار نہیں ہوں لیکن میرے پاس جو بھی کچھ ہے وہ میری بیگم کے نصیب کا ہے، بے شک ساری بات نصیب کی ہے لیکن آپ کی نیت اچھی اور سچی ہونی چاہیے، میرا بھی ماننا ہے کہ شادی کیلئے آپ کے پاس بنیادی ضرورتوں کیلئے پیسہ ہونا بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :