Time 18 جنوری ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی لیگز : فخر، نسیم شاہ سمیت کچھ کھلاڑیوں کو این او سی نہ مل سکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے جبکہ کچھ کھلاڑی محروم رہ گئے۔

انجری سے ری ہیب کرنے والے نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کو این او سی نہیں دیا گیا جبکہ جن پلیئرز کی جولائی سے اب تک دو لیگز ہوچکی ہیں ان کے این او سی کے کیسز فی الحال ہولڈ پر ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق6 کھلاڑیوں کو ان لیگز کیلئے این او سی ان کے سینٹرل کنٹریکٹ اور ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں ۔ 

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے اعظم خان، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

عماد وسیم  اور محمد عامر کو بھی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔  

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے جن پلیئرز کو این او سی جاری کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، عاکف جاوید، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللہ شفیق، وسیم جونیئر، عمران جونیئر، سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور خوشدل شاہ شامل ہیں ۔ 

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجری سے ری ہیب کرنے والے پلیئرز نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کو این او سی جاری نہیں کیا گیا، یہ تینوں پلیئرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے منخب ہوئے تھے جبکہ زمان خان، صائم ایوب، افتخار احمد اور فخر زمان کی این او سی ابھی ہولڈ پر ہے کیوں کہ ان پلیئرز کی جولائی کے بعد سے اب تک دو ، دو لیگز مکمل ہوچکی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کے مطابق کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہونی ہے ۔ پی سی بی ان پلیئرز کے مستقبل پر جلد فیصلہ کرے گا ۔

مزید خبریں :