پاکستان
21 جنوری ، 2013

گن اینڈ کنٹری کلب اراضی کیس: متعلقہ ریکارڈ 23 جنوری تک طلب

گن اینڈ کنٹری کلب اراضی کیس: متعلقہ ریکارڈ 23 جنوری تک طلب

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کی اراضی سے متعلق تمام ریکارڈ 23 جنوری تک طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسروں اور ذمہ داران کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گن اینڈکنٹری کلب اراضی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی التواء نہیں دیا جائے گا، 23 جنوری کو تمام متعلقہ افراد اور ذمہ داران حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ بیان ریکارڈ کرا سکیں۔ اس سے قبل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم چیف جسٹس نے گن کلب کا ممبر ہونے کی وجہ سے خود کو سماعت کرنے والے بینچ سے الگ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :