Time 19 جنوری ، 2024
کاروبار

کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری

کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کیا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہو رہی تھی اور کے الیکٹرک کو 6 ماہ کاعبوری لائسنس دیاگیاتھا۔

نیپرا نے بتایاکہ کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مزید خبریں :