21 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیر خارجہ،حناربانی کھرنے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ہم نے کنٹرول لائن پربھارتی خلاف ورزیوں پرذمہ دارانہ رویہ اپنایا،ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کو بے غیرتی نہیں سمجھتے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کی تقریر کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہو ئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم نے کنٹرول لائن پربھارتی خلاف ورزیوں پراقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کوبھی آگاہ کیا، بھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرکے بھارت سے احتجاج کیاگیا۔پاکستان کشیدگی بڑھانے کے بجائے خلاف ورزی روکنے کے طریقے اپنارہاہے، پاکستان نے بھارت کوتھرڈپارٹی تحقیقات کی بھی پیش کش کی۔وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ 6جنوری کوکنٹرول لائن پربھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی شہیدہواتاہم پاکستان بھارت کیساتھ امن عمل جاری رکھناچاہتاہے،ماضی میں الزام تراشی سے دونوں ملکوں کوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔