کافی کو جلد پر استعمال کرنا کیوں ضروری ہے؟ حیرت انگیز فوائد جانیے

کافی ایک قدرتی Exfoliator ہے جس کے روزانہ استعمال سے آپ کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور ساتھ ہی جلد میں نکھار بھی نظر آئے گا/ فائل فوٹو
کافی ایک قدرتی Exfoliator ہے جس کے روزانہ استعمال سے آپ کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور ساتھ ہی جلد میں نکھار بھی نظر آئے گا/ فائل فوٹو

کافی کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے کیونکہ کافی اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔

کافی کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور اسے  پسندیدہ مشروب میں شمار کیا جاتا ہے۔

سرد علاقوں میں رہنے والے لوگ کافی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ جسم کو گرمی پہنچاتا ہے، اس کے علاوہ کافی ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موڈ بھی خوشگوار بناتی ہے۔

  کیا آپ کو معلوم ہے کافی جلد پر بھی اپنے جادوئی اثر دکھاتی ہے اور بے رونق جلد میں جان ڈال دیتی ہے؟ جلد پر کافی کے بہترین فوائد درج ذیل ہیں۔

بے جان جلد میں رونق 

آپ پارلر میں مہنگے مہنگے Exfoliator کا استعمال کرتے ہیں، Exfoliator ایک دانے دار پیسٹ ہوتا ہے جس کا چہرے پر مساج کرنے سے خراب جلد ہٹ جاتی ہے اور چہرے پر رونق آجاتی ہے۔

کافی ایک قدرتی Exfoliator ہے جس کے روزانہ استعمال سے  آپ کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور ساتھ ہی جلد میں نکھار بھی نظر آئے گا۔

جلد کو جوان بنائے

کافی میں اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو جلد کو قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے اور جلد کو جوان رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ کافی میں کیفین پایا جاتا ہے جو خون کے دورانیے کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے جلد کے خلیات تک ضروری غذائی اجزاء کی ترسیل ہوتی ہے جو کہ ایک جلد کی رنگت کو صاف بناتی ہے۔

آنکھوں کے گرد حلقوں کو دور کرے

کافی کے استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاح حلقوں کو بھی دور کیا جاسکتا ہے، اگر آپ کیفین والے پروڈکٹس یا کافی کا پیسٹ بنا کر اپنے حلقوں پر لگائے تو آپ کو فوری فرق نظر آئے گا اور حلقوں میں نمایا کمی نظر آئے گی۔

اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد سوزش کو  بھی کافی کے استعمال سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ایکنی کا خاتمہ

 ایکنی کو عام الفاظ میں دانے کہتے ہیں جو ناصرف چہرے بلکہ جسم کے کسی بھی حصے پر نکل سکتے ہیں لیکن یہ دانے زیادہ تر لوگوں کے چہرے پر نکلتے ہیں جو پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ کافی کا استعمال کریں کیونکہ کافی میں سوزش کو ختم کرنے والی خصوصیت ہوتی ہے جو ایکنی سے بھی لڑنے کی خاصیت رکھتی ہے۔

کافی کو شہد کے ساتھ مکس کرکے اس کا  پیسٹ چہرے پر لگانے سے ایکنی کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید خبریں :