Geo News
Geo News

پاکستان
22 جنوری ، 2013

لاہور:جاسوسی کے الزام میں 2 بھارتی باشندوں سمیت 5افراد گرفتار

لاہور:جاسوسی کے الزام میں 2 بھارتی باشندوں سمیت 5افراد گرفتار

لاہور…لاہور میں 2 مختلف مقامات سے جاسوسی کے الزام میں 2 بھارتی باشندوں سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 ملزمان کو برکی اور2کو شمالی چھاوٴنی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے نقشے اور دیگر اہم دستاویزات ملی ہیں۔ بتایا گیاہے کہ ملزمان کو حساس ادارے میں واقفیت بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ حساس ادارے نے ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :