پاکستان
22 جنوری ، 2013

خیبرپختونخوا حکومت کاپولیس کی 274گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کاپولیس کی 274گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ

پشاور…پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور حملوں کے پے در پے واقعات کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کے زیر استعمال 274گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے اور پولیس گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکارشدت پسندوں کے نشانے پر ہیں۔صوبائی درالحکومت پشاور میں گزشتہ 6 ماہ میں خودکش حملوں کے دوران دو ایس پیزسمیت درجنوں اہلکارجانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ آئی جی پی خیبر پختون خوا پولیس فورس کے جانی نقصانات میں اضافے کے بعد حکومت کو تحفظات سے سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد صوبہ میں پولیس کے زیر استعمال 274 موبائل گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔حکومت نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کے گشت کی نگرانی کے لیے 1600سے زیادہ موبائلز اور گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب سے پولیس گاڑیوں پر حملوں کی صورت میں جگہ کا تعین اور بروقت کارروائی بھی ممکن ہوگی۔ ٹریکنگ سسٹم منصوبے پر 8کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ،خودکش حملوں اور بم حملوں میں گزشتہ 5 سال کے دوران 695اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی سے جہاں پولیس اہلکاروں کا جانی نقصان کم ہوگا۔وہیں فاٹاسے ملحقہ علاقوں میں پولیس اہلکار بے خوف و خطر دہشتگردوں سے نمٹ سکیں گے۔

مزید خبریں :