Time 24 جنوری ، 2024
دنیا

امریکا نے غزہ میں علاقائی تبدیلیوں کی مخالفت کردی

اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں: انٹونی بلنکن/ فائل فوٹو
اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں: انٹونی بلنکن/ فائل فوٹو

واشگنٹن: امریکا نے غزہ میں علاقائی تبدیلیوں کی مخالفت کردی۔

امریکا نے غزہ میں بفرزون بنانے کی اسرائیلی تجویز کی مخالفت کی اور اس سلسلے میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہم اس کی سرزمین پر تجاوزات نہ کرنے کے بارے میں واضح ہیں اور نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔


مزید خبریں :