Time 24 جنوری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

برے وقت میں شان نے گانے کی شوٹنگ کیلئے اپنے کپڑے دیے: فیصل قریشی

یہ اداکار شان کا مجھ پر احسان ہے جو میں کبھی نہیں بھول سکتا: اداکار فیصل قریشی/ فائل فوٹو
 یہ اداکار شان کا مجھ پر احسان ہے جو میں کبھی نہیں بھول سکتا: اداکار فیصل قریشی/ فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار فیصل قریشی نے انڈسٹری میں کی جانے والی سخت محنت پر لب کشائی کی ہے۔

اداکار ، ماڈل اور میزبان فیصل قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کا جواب دیا اور مزاح بھی کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ایک بڑے برے حالات سے گزر رہا تھا، سخت حالات تھے اور ایسے حالات بھی آئے کہ کئی دفعہ کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سخت دور میں کام چل رہا تھا لیکن کپڑوں کی قلت تھی، میں کبھی دوستوں سے تو کبھی کسی سے کپڑے لے لیا کرتا تھا، اسی دوران اتفاق ایسا ہوا کہ میں ایک گانے کی شوٹنگ کروا رہا تھا کہ لیجنڈ اداکار شان مجھے اسٹوڈیو کے باہر ملے۔

فیصل قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ شان نے مجھ سے پوچھا کیا کر رہے ہو تو میں نے بتایا گانا شوٹ کروا رہا ہوں، پھر شان نے مجھے کہا کہ یہ کیا پہنا ہوا ہے تم نے، فلم ایک بار شوٹ ہونی ہے پھر لمبے عرصے تک چلنی ہے تو کوئی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ پہنو۔

فیصل قریشی نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے کہا کہ یہ کپڑے میرے پاس کہاں سے آئیں گے، تو شان نے مجھے فوری اپنی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ اتار کر دی اور میری شرٹ خود پہن لی۔

فیصل قریشی نے کہا کہ یہ اداکار شان کا مجھ پر احسان ہے جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

مزید خبریں :