25 جنوری ، 2024
فون میں اگر انٹرنیٹ نہ چل رہا ہو تو 99 فیصد افراد شاید موبائل استعمال ہی نہ کریں کیونکہ سوشل میڈیا سمیت زیادہ تر ایپلی کیشنز تک رسائی صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
بعض اوقات وائی فائی کا راؤٹر صحیح کام کرنے اور مکمل سگنلز آنے کے باوجود انٹرنیٹ درست طرح سے کام نہیں کرتا، ایسے میں کچھ ایسی ٹپس ہیں جن سے آئی فون میں وائ فائی بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔
1) ڈیوائس کو ری اسٹارٹ کریں یا آئی فون ہارڈ ری سیٹ کریں
کبھی کبھار آپ کے آئی فون میں سافٹ ویئر کا مسئلہ آجاتا ہے وہ افراد جن کے پاس آئی فون 8، 8 پلس، ایکس یا اس کے بعد کے ماڈلز ہیں وہ اپنے آئی فون کو ایسے ہارڈ ری سیٹ کرسکتے ہیں۔
جلدی سے والیوم اپ بٹن دبائیں اور چھوڑیں، فوراً بعد والیوم ڈاؤں بٹن دبائیں اور چھوڑیں۔ اس کے بعد دوسری طرف موجود پاور بٹن کو دباکے رکھیں، جب تک اسکرین پر ایپل کا لوگو نہ آجائے اس وقت تک انتظار کریں اور کوئی بٹن نہ دبائیں جب تک فون آن نہ پو۔
2) VPN کو ڈیسیبل کریں یا VPN ایپ کو ڈیلیٹ کردیں:
سکیورٹی خدشات کے باعث آپ کے آئی فون کی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی خراب ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات VPN، صارفین کے لیے واقعی مددگار ہوتا ہے لیکن یہ وائی فائی اسپیڈ کو ہلکا کردیتا ہے۔
3) نیٹ ورک سیٹنگز کو ری اسٹارٹ کریں:
ہم ڈیوائس کی تمام معلومات اور ڈیٹا حذف کیے بغیر بھی آئی فون کے نیٹ ورک سے متعلق ہر قسم کے مسائل کو ٹھیک کر سکتے ہیں، یہ سیٹنگز محفوظ کردہ تمام پاس ورڈز اور بلوٹوتھ ڈیوائس کی ہسٹری ڈیلیٹ کردیں گی۔
اس کے لیے آئی فون کی سیٹنگز میں جاکر جنرل میں جائیں، پھر ری سیٹ کے آپشن میں جائیں اور اس کے بعد Reset Network Settings والا آپشن منتخب کریں اور پھر فون کا 'پاس کوڈ' ڈال کے فون سیٹ کرلیں۔
4) آئی فون کو اپ ڈیٹ کریں:
کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کئی عرصے تک اپنا آئی فون اپ ڈیٹ نہیں کرتے، اسی وجہ سے ان کے فون کی اسپیڈ انتہائی ہلکی ہوجاتی ہے۔
ضروری ہے کہ آپ باقاعدگی سے نئی اپ ڈیٹ آتے ہی فون اپ ڈیٹ کرلیں۔