25 جنوری ، 2024
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں سفر ختم ہو گیا۔
شعیب ملک دو روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے یو اے ای چلے گئے تھے۔
تاہم شعیب ملک کی ٹیم فورچیون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے پہلے واپس آنا تھا لیکن اب انہوں بتایا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے ۔
فورچیون باریشال کے ترجمان کے مطابق ٹیم سمجھتی ہے کہ بہتر ہے شعیب ملک مزید نہ کھیلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے بنگلا دیش پریمیر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کیے۔
وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔