27 جنوری ، 2024
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم پروسٹیٹ کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے تھے۔
بادشاہ چارلس کی صحت کے حوالے سے ملکہ کمیلا نے بتایا کہ شاہ چارلس اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) کے مطابق عمر رسیدہ افراد میں پروسٹیٹ کا بڑھ جانا معمول کی بیماری ہے، شاہ چارلس کوگزشتہ ہفتے ٹیسٹ کے دوران پروسٹیٹ بڑھ جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
برطانوی حکام کے مطابق شاہ چارلس کا پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور انہیں ایک روز اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر بھیج دیا جائے گا۔