پاکستان
Time 29 جنوری ، 2024

صرف جیونیوز میں اندرونی احتساب کا طریقہ کار اور رولز بنائے گئے: جج سپریم کورٹ

جیو نیوز پر غلطی آن ایئر ہونے کے بعد نہ صرف اسے ٹھیک کیا جاتا ہے بلکہ اس غلطی سے متاثر ہونے والی شخصیت سے معذرت بھی کی جاتی ہے— فوٹو:فائل
جیو نیوز پر غلطی آن ایئر ہونے کے بعد نہ صرف اسے ٹھیک کیا جاتا ہے بلکہ اس غلطی سے متاثر ہونے والی شخصیت سے معذرت بھی کی جاتی ہے— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراسانی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جیو نیوز کے اندرونی احتساب کا طریقہ کار اور رولز پر ریمارکس دیے گئے۔

کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یوٹیوب کا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہوتا، ٹی وی کیلئے تو پیمرا کا ضابطہ اخلاق موجود ہے، صرف جیو نیوز میں اندرونی احتساب کا طریقہ کاراور رولزبنائے گئے تھے۔

دوسری جانب جیو نیوز نے جیو اصول وضع کیے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کبھی غلطی ہو جائے تو اس کی تصحیح کی جائے گی۔

جیو نیوز پر غلطی آن ایئر ہونے کے بعد نہ صرف اسے ٹھیک کیا جاتا ہے بلکہ اس غلطی سے متاثر ہونے والی شخصیت سے معذرت بھی کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں :