Geo News
Geo News

صحت و سائنس
22 جنوری ، 2013

سندھ میں50لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

سندھ میں50لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

حیدر آباد…ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولینگی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں پچاس لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کہا کہ سندھ میں اب تک2353 بچوں میں خسرہ کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔سکھر میں 227،گھوٹکی226، خیرپور39،شکار پور165، جیک باد315،کشمور115،حیدرآباد75،مٹیاری119،ٹنڈوالہیار49 اور کشمور56اور کراچی میں 50 کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں اب تک خسرہ سے 69 بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال 210 بچوں کی اموات ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :