کھیل
Time 30 جنوری ، 2024

پی سی بی تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان بنائے تاکہ یہ کپتانی کی لڑائیاں ختم ہوجائیں: آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان اناؤنس کرنا چاہیے تاکہ یہ کپتانی کی لڑائیاں ختم ہوجائیں۔

 شاہد آفریدی نے اسپورٹس اکیڈمی پروجیکٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کپتان اگر بن رہا ہے تو پی سی بی کو اسے دو تین سال کیلئے منتخب کردینا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کسی کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت نہیں، جہاں کپتان کسی وجہ سے میچ میں نہ ہو وہاں موقع دیکھ کر کسی کھلاڑی کو کپتانی کی ذمہ داری دیں۔

واضح رہے اس وقت پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے پاس ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان کے نائب ہیں۔

اسی طرح قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہیں  جبکہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نائب کپتان تھے۔

بابر اعظم کے کپتانی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی ابھی تک کسی کو نہیں سونپی گئی۔

مزید خبریں :