23 جنوری ، 2013
ٹیکساس…امریکی ریاست ٹیکساس میں کالج کے اندر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ ہیوسٹن کے قریب ہیرس کاوٴنٹی میں لون lone اسٹار کالج کے اندر ہوئی۔ فائرنگ سے کالج میں خوف و دہشت اور افرا تفری پھیل گئی۔ پولیس نے تفتیش کے بغیر کچھ کہنے سے انکار کردیا تاہم پرنسپل کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ نظر آتا ہے۔ زخمیوں میں فائرنگ کرنیوالا ایک شخص بھی شامل ہے جبکہ پولیس ایک اور مسلح شخص کو ڈھونڈ رہی ہے۔