جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر شمالی کوریا میں نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

شمالی کوریا میں جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے پر2، 16 سالہ شمالی کورین لڑکوں کو 12،12 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں  2 نوجوان لڑکوں کو  سیکڑوں افرادکی موجودگی میں اسٹیج پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں ٹیلی ویژن پروگراموں سمیت جنوبی کوریا کا ہر طرح کا انٹرٹینمنٹ مواد دیکھنے پر پابندی ہے۔

2020 میں نافذ کردہ قانون کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈرامے  دیکھنے کے جرم میں سنگین قید یا موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن پھر بھی کچھ افراد  جنوبی کورین ڈرامے دیکھنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے کو تیار ہیں۔

شمالی کورین باشندے نے بی بی سی کو بتایا کہ  اگر آپ کوئی امریکی ڈرامہ دیکھتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو آپ رشوت دےکر فرار ہو سکتے ہیں لیکن اگر آپ جنوبی کورین ڈرامہ دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ کو گولی بھی مار دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں کورین ڈرامے دیکھنے پر اس لیے پابندی ہے کیوں کہ یہ ڈرامے دیکھ کر عوام جنوبی کوریا کی حکومت کی تعریف کرسکتی ہے جو کہ شمالی کوریا کی قیادت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

مزید خبریں :