23 جنوری ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں کسی کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ براہِ راست حکم دے گی تو گرفتار کرلیں گے۔