23 جنوری ، 2013
کراچی…متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکریٹری میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہر ے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سمیت میاں تیمور و دیگر افراد کے سوگوارا لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فر مائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔