Time 01 فروری ، 2024
کھیل

انگلینڈ، بھارت ٹیسٹ: انگلش اسپنر جیک لیچ انجرڈ، شعیب بشیر کے ڈیبیو کا امکان

امید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے : انگلش کپتان/ فائل فوٹو
 امید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے : انگلش کپتان/ فائل فوٹو

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ  بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد اب  انگلش ٹیم کے پاکستان نژاد اسپنر شعیب شاہین کے ڈیبیو کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

جیک لیچ کی انجری سے متعلق انگلش  ٹیم کے کپتان  بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ امید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے ٹیم سے  باہر نہیں ہوں گے ۔

دوسری جانب انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے  کہ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :