02 فروری ، 2024
کراچی: سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے رویے سے دلبرداشتہ راؤنڈر عماد وسیم نے مشروط طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔
قومی کرکٹر عماد وسیم نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم انتظامیہ ٹیم میں میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں لیکن نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے نومبر 2023میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔
عماد نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جب کہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز اسکور کیے، وہ 2017 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔