Time 03 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/فوٹوفائل
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران  کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان  ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔


مزید خبریں :