Time 03 فروری ، 2024
جرائم

بھارت: ناشتہ دینے سے انکار پر بیٹے نے لوہے کی راڈ سے ماں کو قتل کردیا

واقعے کے روز والدہ سے ناشتہ لگانے کو کہا جس پر والدہ نے ناشتہ لگانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ ان کا بیٹا نہیں ہے/فوٹوفائل
واقعے کے روز والدہ سے ناشتہ لگانے کو کہا جس پر والدہ نے ناشتہ لگانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ ان کا بیٹا نہیں ہے/فوٹوفائل

بھارتی ریاست کرناٹکا میں بیٹے نے ناشتہ نہ دینے پر لوہے کی راڈ سر پر مار کر  اپنی والدہ کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ کرناٹکا کے ضلع ملباگل میں اس وقت پیش آیا جب مقتولہ بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے  ناشتہ تیار کر رہی تھی۔ 

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم بیٹے نے بتایا کہ واقعے کے روز اس نے والدہ سے ناشتہ لگانے کو کہا جس پر والدہ نے ناشتہ لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا بیٹا نہیں ہے۔

بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ماں  کا انکار سن کر وہ طیش میں آگیا اور اس نے لوہے کی سلاخ  اٹھا کر والدہ کے سر پر دے ماری جس سے وہ انتقال کرگئیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزم خود پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے  پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔

مزید خبریں :