Time 04 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج بھی پورا دن وقفے وقفے سے بارش کا امکان

گزشتہ رات کراچی شہر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ فوٹو فائل
گزشتہ رات کراچی شہر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ فوٹو فائل

کراچی شہر میں آج بھی پورا دن وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کا پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے جبکہ شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع ابر آلود ہے، آج پورے دن وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں نچلی سطح کے بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں شام تک بارش کا امکان رہے گا، شہر میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ 5 فروری کے بعد کراچی میں صبح و رات موسم خنک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواٸیں چل رہی ہیں جو دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 92 فیصد ہے۔

مزید خبریں :