Time 04 فروری ، 2024
کھیل

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، فٹبال میچ دیکھنے کی دعوت

گلیزر نے انٹرنیشنل ٹی ٹین لیگ کے دوران شاہین آفریدی اور اعظم خان سے ملاقات کی__فوٹو: سوشل میڈیا
گلیزر نے انٹرنیشنل ٹی ٹین لیگ کے دوران شاہین آفریدی اور اعظم خان سے ملاقات کی__فوٹو: سوشل میڈیا

فٹبال کلب مانچسٹر  یونائیٹڈ کے مالک اورام گلیزر نے پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات کی اور قومی کرکٹرز کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

امریکی بزنس مین نے دبئی میں شاہین شاہ آفریدی اور اعظم خان سے ملاقات کی، دونوں کرکٹرز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں گلیزر کی ڈیزرٹ وائپرز ٹیم کا حصہ ہیں۔

گلیزر نے پاکستانی کرکٹرز کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اعظم خان نے ٹی ٹین لیگ کی تیز ترین نصف سنچری 20 گیندوں پر مکمل کی تھی، ان کی نصف سنچری میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ 

مزید خبریں :