Time 05 فروری ، 2024
دنیا

حماس کا چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ

حماس نے اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے اور تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے: القسام بریگیڈ/ فائل فوٹو
حماس نے اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے اور تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے: القسام بریگیڈ/ فائل فوٹو

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری  ترجمان القسام بریگیڈ کا کہناہےکہ اسرائیل کی 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں اور 15 اسرائیلی فوجیوں کو مار گرایا۔

القسام بریگیڈ کا دعویٰ ہے کہ حماس  نے  اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے  اور تل ابیب پر بھی راکٹ حملے  کیے گئے۔

ادھر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 130 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ۔

مزید برآں  یمن پر امریکا اور برطانیہ  کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں روس کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :