23 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور میں گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹر امراض چشم ڈاکٹر شاہ نواز کے قتل کے خلاف پر اونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے 3 تدریسی اسپتالوں میں ایک روزہ ہڑتال کی۔ پر اونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی 3 تدریسی اسپتالوں میں ایک روزہ ہڑتال کے تحت لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے او پی ڈیز میں ڈاکٹروں نے کام نہیں کیا، تاہم آپریشن تھیڑز کھلے ہیں اور مریضوں کو ایمر جنسی کور دیا جا رہا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر شہسوار نے جیو نیوز کو بتا یا کہ گزشتہ رات ڈاکٹر شاہ نواز کو نامعلوم افراد نے گو لی مار کر قتل کر دیا تھا، جس کے خلاف پشاور کے 3 تدریسی اسپتال میں ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ٹارکٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے اقدمات کئے جائیں ۔