05 فروری ، 2024
ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں اور کراچی میں حالیہ ہونے والی بارش کے بعد سوشل میڈیا پر اس کا خوب تذکرہ بھی جاری ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق ہفتےکو ہونے والی بارش کراچی کے انتخابی نتائج پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔
اس حوالے سے جیو نیوز کی الیکشن پر خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے نیوز اینکر عبداللہ سلطان کا کہناتھا کہ کراچی کی بارش کا بڑا ذکر ہے، اس میں جہاں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھتا ہے وہاں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کراچی کتنا شہری انتظامیہ اور بلدیاتی نظام کے اندر ہے اور کتنا ہے جوکنٹونمنٹ پر محیط ہے۔
سینیئر صحافی اور ٹی وی میزبان حامد میر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے آج نیا پول کراچی کے بارے میں ریلیز کیا ہے، ان کا دعویٰ ہےکہ پلس کنسلٹنٹ کے پول کے مطابق جماعت اسلامی بہت سے حلقوں میں اوپر جارہی ہے، ا س کی وجہ یہ ہے کہ تازہ ترین جو بارش ہوئی ہے تو اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مہم چلی ہے۔
شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جس کاڈی ایچ اے بھی لاہور کے ڈی ایچ سے بہت پیچھے ہے، یہاں کے ڈی ایچ اے کو بھی توفیق نہیں ہوتی ہے کہ وہ اپنی سڑکیں اپنا انفرا اسٹرکچر ٹھیک کرلے،کراچی میں ایسا لگتا ہےکسی کا کام کرنےکا دل ہی نہیں کرتا۔
حامد کے سوال پر سینیئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش کا فائدہ جماعت اسلامی کو ہوگا، اس کی وجہ یہ ہے کہ دو تین سال پہلے جماعت اسلامی نے اپنی حکمت عملی کراچی کے بارے میں تبدیل کی، کراچی کے حوالے سے اس کے نعرے دیکھیں ، جس طرح ایک زمانے میں نعرے ایم کیو ایم لگایا کرتی تھی انہوں نے دیے۔
Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA