25 فروری ، 2012
بدین … غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 57 بدین پر ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار حسنین مرزا کامیاب ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے غیر حتمی نتیجے کے مطابق 40 ہزار 520 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار پپو شاہ نے 7 ہزار 983 ووٹ حاصل کئے ہیں۔