Time 07 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

عاطف اسلم کی بالی وڈ میں واپسی کی خبروں پر ہندو انتہا پسند تلملا گئے

ناصرف بالی وڈ بلکہ بھارت میں کسی بھی زبان بولنے والی انڈسٹری پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں شامل کرنے کی غلطی نہ کرے: ہندو انتہا پسند/ فائل فوٹو
ناصرف بالی وڈ بلکہ بھارت میں کسی بھی زبان بولنے والی انڈسٹری پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں شامل کرنے کی غلطی نہ کرے: ہندو انتہا پسند/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی واپسی کی خبروں پر ہندو انتہا پسند تلملا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے کی ہدایت پر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے بالی وڈ پروڈیوسرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مشہور پاکستانی گلوکار کی ہندی فلموں میں واپسی کا خیرمقدم نہ کریں۔

ہندو انتہا پسند جماعت کے سنیما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے کہاکہ عاطف اسلم کو پروجیکٹس میں شامل کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کو عدالتی حکم کو یاد رکھنا چاہیے اور اسی بناء پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

امیا کھوپر نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کبھی بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، بدقسمتی سے ہمیں اس بات کو خود پر دہرانا پڑ رہا ہے۔

ہندو انتہا پسند کا کہنا تھا کہ یہ ایم این ایس کا مؤقف تھا اور رہے گا، ناصرف بالی وڈ بلکہ بھارت میں کسی بھی زبان بولنے والی انڈسٹری پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں شامل کرنے کی غلطی نہ کرے۔

واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گلوکار عاطف اسلم بالی وڈ فلم ' لو اسٹوری 90s' کے ذریعے بالی وڈ میں 7 سال بعد واپسی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :