31 جنوری ، 2024
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر بالی وڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کے باعث فنکاروں کے ایک دوسرے کے ملک جا کر کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ 7 سال بعد گلوکار عاطف اسلم بالی وڈ میں اپنے گانوں کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
باکس آفس ورلڈ وائڈ کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے بالی وڈ میں بہت سے ہٹ گانے گائے ہیں جو آج تک بھارتیوں کے پسندیدہ ہیں اور کئی فلمیں بھی محض عاطف کے گانوں کی وجہ سے ہٹ ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار نے بالی وڈ کی فلم ' لوو اسٹوری 90s' کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی کی ہے، فلم کے ہدایتکار امیت کسریا ہے۔
عاطف اسلم اس فلم میں ایک رومانوی گانا گائیں گے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ رواں سال کا ہٹ گانا ہوگا۔
اس فلم میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی۔
واضح رہے عاطف اسلم نے بالی وڈ میں ' دل دیاں گلاں'، میں رنگ شربتوں کا'، 'تیرے سنگ یاراں'، ' او ساتھی' جیسے مشہور گانے گائے ہیں۔