Time 08 فروری ، 2024
دنیا

پاکستان کے استحکام کیلئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں: امریکی رکن کانگریس

انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں: امریکی رکن کانگریس/ فائل فوٹو
انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں: امریکی رکن کانگریس/ فائل فوٹو

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ملک بھر میں جاری عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں، پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ، منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک کانگریس مین بریڈ شرمن نے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ کون اقتدار میں ہے، اہم یہ ہے کہ اقتدار میں کیسے آئے؟

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں جمہوریت کا ساتھ دے رہا ہے، پاکستان میں منصفانہ، آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون منتخب ہوتا ہے۔


مزید خبریں :