Geo News
Geo News

پاکستان
24 جنوری ، 2013

گورنر سندھ کا صدر اوروزیر اعظم کو فون، سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر گفتگو

گورنر سندھ کا صدر اوروزیر اعظم کو فون، سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر گفتگو

کراچی:…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر گفتگو کی۔ صدر نے گورنرسندھ کو بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنیکی یقین دہانی کرادی۔ گورنرسندھ نے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں جاں بحق افرادکاخون رائیگاں نہیں جائیگا،انہوں نے آئی جی سندھ کوہدایت کی کہ پرانے تفتیشی افسرکودوبارہ چارج دیدیں اور انصاف کیلئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے میرٹ پرفیصلہ کیاجائے۔ قبل ازیں گورنرسندھ نے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ بلدیہ ٹاوٴن سانحے کے مقدمے میں تمام آئینی اور قانونی پہلووٴں کوپوراکیاجائے، قانونی تقاضے پورے ہونے سے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے متاثرین کوانصاف مل سکے گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بلدیہ ٹاوٴن سانحے کے مقدمے سے قتل کی دفعات کونہ نکالاجائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مالکان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :