Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

مریم نواز نے لاہور سے پنجاب اسمبلی کی نشست جیت لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کامیاب ہوگئیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی  نتیجے کے مطابق پی پی 159 لاہورمیں  مسلم لیگ ن کی مریم نواز 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

آزاد امیدوار مہرشرافت 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

Election Results | Pakistan Election 2024 | Constituency| PP-159


مزید خبریں :