پاکستان
24 جنوری ، 2013

اسکردو: پہاڑی تودہ گرنے سے دریائے برالدو کا بہاؤ رک گیا

 اسکردو: پہاڑی تودہ گرنے سے دریائے برالدو کا بہاؤ رک گیا

اسکردو…حوطوکے مقام پردریائے برالدو میں پہاڑی تودہ گرگیا۔ کمشنر بلتستان کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے سے دریائے برالدو کا بہاوٴ رک گیا ہے۔ پہاڑی تودہ 300 فٹ بلند اور 800 فٹ چوڑاہے، دریاکابہاوٴ رکنے سے5 پل اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ کمشنربلتستان کے مطابق پانی کابہاوٴرک جانے سے 24گھنٹے میں 20 فٹ سے زائد پانی جمع ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق کمشنر بلتستان ڈویژن نے محکمہ تعمیرات کی ٹیم متاثرہ علاقے میں روانہ کردی ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں