Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے: عون چوہدری

مسلم لیگ (ن) سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، پارٹی کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کی فراہمی ہے: رہنما آئی پی پی/ فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، پارٹی کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کی فراہمی ہے: رہنما آئی پی پی/ فائل فوٹو 

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہےکہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

جیونیوز الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کو بڑھانا ہے، ہماری مسلم لیگ (ن) سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، پارٹی کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

عون چوہدری نے آزاد امیدواروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام کا سوچیں، ملک کی بہتری کیلئے کچھ بھی کرنا پڑے کرنا چاہیے، پارٹی سربراہ ملک کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :