09 فروری ، 2024
معروف میزبان ندا یاسر امریکا میں ایک خاتون سے ملاقات کا قصہ بتاتے ہوئے دوران شو آبدیدہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کے ایک شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے نے آبدیدہ ہوتے ہوئے امریکا میں ایک خاتون سے ملاقات کا قصہ سنایا۔
ندا یاسر نے بتایا کہ میں ایک بار شکاگو گئی تو وہاں ایک تقریب میں 350 لوگ شریک تھے، اس تقریب میں کئی خواتین مجھ سے ملنے آئیں جن میں سے ایک بزرگ خاتون نے مجھے بتایا کہ ’وہ بالکل اکیلی ہوں اور مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں کیوں کہ میں ان کا اکیلا پن دور کرتی ہے، انہوں نے مجھے 101 سلامی بھی دی ۔‘
میزبان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’ امریکا میں ہوسکتا ہے وہ خاتون بچوں کے اسکول آفس جانے کے بعد بالکل اکیلی ہوجاتی ہوں، ان خاتون سے مل کر مجھے میری امی یاد آگئیں۔
ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تو ہمارے بزرگوں کے پاس پھر بھی رشتے دار ہوتے ہیں لیکن باہر کی خواتین اپنے بچوں کے جانے کے بعد بالکل اکیلی ہوجاتی ہیں۔