09 فروری ، 2024
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
عام انتخابات 2024 کے انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے 128 لاہور میں آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا دوسرے نمر پر رہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں انھوں نے این اے 128 لاہورکے نتائج جاری کرنے کے اقدام سے متعلق درخواست جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے سلمان اکرام راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئ ہے، جسٹس علی باقر نجفی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
اس موقع پر سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ بھاری اکثریت سےکامیابی کے باوجود نتائج روک دیےگئے، عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریٹرننگ آفیسرکو نتائج فوری جاری کرنےکا حکم دے۔