10 فروری ، 2024
ایک معمہ بنا ہوا تھا کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی تین ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا نہیں جو اب حل ہوگیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی بورڈ کے مطابق ویرات کوہلی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث بقیہ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہو گے۔
سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ویرات کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جبکہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ویرات کوہلی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 15 فروری، چوتھا 23 فروری اور پانچواں 7 مارچ سے شروع ہو گا۔