دنیا
24 جنوری ، 2013

امریکی فوج کے لڑاکا یونٹوں میں خواتین کی شمولیت کا فیصلہ

امریکی فوج کے لڑاکا یونٹوں میں خواتین کی شمولیت کا فیصلہ

واشنگٹن…امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے خواتین فوجیوں کو لڑاکا یونٹوں میں شامل کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت امریکی خواتین فوجی اب اگلے محاذوں پر جاکر لڑ سکیں گی۔ خواتین فوجیوں کو فرنٹ لائن لڑاکا یونٹوں سے دور رکھنے کی پالیسی پر 1994 میں نافذ کی گئی تھی۔ توقع ہے کہ وزیر دفاع لیون پنیٹا آج اس پالیسی کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :