Geo News
Geo News

کاروبار
24 جنوری ، 2013

کراچی میں48گھنٹے بند رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی میں48گھنٹے بند رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی …کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت48 گھنٹے سی این جی اسٹیشن بند رہنے کے بعد آج صبح 8 بجے سے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق سندھ میں منگل سے جمعرات تک 48 گھنٹے کیلیے گیس کی سپلائی معطل کی گئی تھی۔ جس کے باعث صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے۔ دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سی این جی کی بندش سے عوام پریشان نظر آئے۔آج صبح سویرے سے شہر بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

مزید خبریں :