11 فروری ، 2024
بھارت: جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر دلہے والوں کی جانب سے شادی کینسل کرنے پر دلہا دلہن تقریب سے فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنارس شہر میں پیش آیا جہاں تقریب کے دوران دلہا والوں نے دلہن والوں سے جہیز کا مطالبہ کیا اور کچھ چیزیں بتائیں۔
دلہن والوں کی جانب سے جب جہیز کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے منع کیا گیا تو لڑکے والوں نے شادی سے ہی انکار کردیا۔
تاہم دلہا اور دلہن جو ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، انہوں نے گھر والوں کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور تقریب سے بھاگ نکلے۔
رپورٹس کے مطابق دلہا دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک بائیک پر سوار ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔