24 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقے نوتھیہ میں قائم ایک ایک نجی اسکول میں آگ لگنے سے 13بچے جھلس گئے ۔آگ اسکول میں نصب موبائل ٹاور میں شارٹ سرکٹ سے لگی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122کا عملہپہنچ گیااور بچوں کو عمارت سے نکالا،آگ سے 13 جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔