Time 12 فروری ، 2024
پاکستان

کوئی حکومت جانگیر ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی: علیم خان

بدقسمتی سےکوئی حکومت بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی: صدر آئی پی پی— فوٹو:فائل
بدقسمتی سےکوئی حکومت بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی: صدر آئی پی پی— فوٹو:فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے مستعفی اور سیاست چھوڑنے کے فیصلے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کےفیصلے سے دلی طورپر دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرخان ترین کاکسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزازکی بات ہے لیکن بدقسمتی سےکوئی حکومت بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی۔

ان کا کہنا تھاکہ جہانگیرخان ترین کوبطورچھوٹا بھائی اورصدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں شکست کے جہانگیر ترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :