24 جنوری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ترازو کا انتخابی نشان جماعت اسلامی کو الاٹ کردیا۔ ترازو کے نشان کیلئے تحریک انصاف نے بھی درخواست دے رکھی تھی، جو مستر دکردی گئی اور یہ نشان جماعت اسلامی کو الاٹ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 1970 میں ترازو کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ترازو کے متبادل کے طور پر ٹارچ یا پہاڑ کا نشان مانگا ہے۔